
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پشاور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 کے میچز پشاور میں بھی کھیلے جائیں گے۔
صوبہ خیبر پختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کور ہیڈکوارٹر پشاور میں منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، قومی سلامتی کے مشیر اور کور کمانڈر پشاور کے علاوہ اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور میں رواں سال ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد کیا جائے گا۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں صوبائی حکومت کے نظم و نسق کو فوری طور پر صوبائی پولیس اور دیگر صوبائی اداروں کے زیر نگرانی ماڈل کے طور پر نافذ کیا جائے گا، بعد ازاں اس کامیاب ماڈل کو خیبر پختونخوا کے متاثرہ اضلاع بالخصوص خیبر، اورکزئی اور کرم میں مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
ان اضلاع میں شروع کیے جانے والے تمام ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی قسم کی عسکری کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں ایک خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو ماہانہ بنیادوں پر جائزہ اجلاس منعقد کرے گی۔
وزیراعلیٰ کی سربراہی میں قائم اس خصوصی ذیلی کمیٹی میں منتخب عوامی نمائندگان، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور صوبائی حکام کے علاوہ وفاقی اداروں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
خیبر پختونخوا میں اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا، پشاور میں پی ایس ایل 2026 کے میچز کی منظوری، ملاکنڈ گورننس ماڈل متاثرہ اضلاع تک پھیلانے کا فیصلہ۔ ترقی، سیکیورٹی اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی۔#KPK #SohailAfridi pic.twitter.com/xFtq3fN8kg
— Maham Awan (@awanmaham_) February 10, 2026
یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا، لیگ سپنر ہسارانگا ایونٹ سے باہر












Leave a Reply