جوز بٹلر نے 122 میٹر بلند کیچ پکڑ کر عالمی ریکارڈ توڑ دیا ویڈیو وائرل



( ویب ڈیسک )انگلش ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جوز بٹلر نے ایک حیران کن کارنامہ انجام دیتے ہوئے تاریخ کا بلند ترین کیچ پکڑنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

یہ منفرد چیلنج انگلینڈ کے سابق کپتان کیون پیٹرسن کی موجودگی میں منعقد کیا گیا، جس میں ایک ڈرون کے ذریعے تقریباً 122 میٹر کی بلندی سے گیند گرائی گئی۔

بٹلر نے غیر معمولی توجہ اور شاندار صلا حیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی سے کیچ مکمل کیا اور یوں آسٹریلوی وکٹ کیپر ٹموتھی شینن جیبیسیلن کا 119.86 میٹر کا سابقہ عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

 کیچ مکمل کرنے کے بعد بٹلر اور پیٹرسن کی خوشی دیدنی تھی، دونوں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر اس تاریخی لمحے کا جشن منایا۔

واضح رہے کہ اس چیلنج کا آغاز 50 میٹر کی بلندی سے کیا گیا تھا، تاہم بٹلر کی نظریں عالمی ریکارڈ پر مرکوز تھیں جسے انہوں نے بالآخر حاصل کر لیا۔

دوسری جانب جاری آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو اپنے حالیہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں 30 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ ایونٹ کے پہلے میچ میں نیپا ل کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 4 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی۔

انگلینڈ کی ٹیم اب 14 فروری کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی جہاں وہ فتح کے ساتھ کم بیک کی کوشش کرے گی اور گروپ اسٹیج کا آخری میچ 16 فروری کو اٹلی سے کھیلا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *