نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کو نئی سہولت فراہم کردی۔
نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم ہمراہ راس الخیمہ میں پہنچے گی، راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی شہری نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید، ترمیم باآسانی کرواسکتے ہیں۔
ریاست راس الخیمہ میں 15 فروری 2026 بروز اتوار کے روز صبح 8 بجے تا 4 بجے شام تک شہری، پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے رجوع کرسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں وہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو نائکوپ یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانے، ان کی تجدید یا ترمیم کروانا چاہتے ہیں وہ صرف پاک آئی ڈی موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصلیٹ تشریف لائیں اور پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے سلسلے میں نادرا دفتر تشریف لائیں۔
نادرا کی پاک آئی ڈی ایپ کا استعمال کرنے والے شہریوں کو نہ قطار میں لگنا پڑتا ہے اور نہ ہی انتظار کرنا پڑتا ہے، انہیں تمام خدمات و سہولیات موبائل فون پر ہی میسر آ جاتی ہیں۔













Leave a Reply