
(24 نیوز )سابق ٹیسٹ کرکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی عاقب جاوید نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کی بات کرتے ہیں،ریجن کرکٹ کو مضبوط کرنا ہوگا،تین فارمیٹ میں اب کرکٹ وار ہو رہی ہے۔
عاقب جاوید نے حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں ٹی ٹوئنٹی نے کرکٹ کو بدل دیا ہے، ہر ریجن میں جارہے ہیں، دو دو دن کے ٹرائلز لے رہے ہیں پھر دو اکیڈمیز جونیئر اور سینئر لیول شروع کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ ٹوٹل 16 ریجن میں جانا ہے ہمیں، ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آرہا ہے، پاکستان ٹیم جیسی کرکٹ کھیل رہی ہے اس کے نتائج اچھے آئیں گے،سری لنکا کی کنڈیشن اچھی ہے، ہمارے لیے، ہم ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں،میں اُمید کرتا ہوں پاکستانی ٹیم انڈیا کے خلاف بہت اچھا کھیلے گی۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پی سی بی نے کہا کہ شاہ نواز دانی کو کوئی نظر انداز نہیں کر رہا، اسے یہ دیکھنا پڑے گا کہ محنت کر کے کیسے آگے آنا ہے، میرا نہیں خیال کہ بال یا بیٹ کو کوئی زبان سمجھ آتی ہے، نیاز سٹیڈیم کی حالت بہتر ہے، فرسٹ کلاس میچ تک تو یہ پہنچ گیا ہے ، آخری میچ کھیلنے والا پاکستان کا پلیئنگ سکواڈ مجھے بہت بہتر لگا ۔
عاقب جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ میں جس کے پاس سپنرز اچھے ہیں، ان کے چانس زیادہ ہیں ، کرکٹر محمد حسنین کو بہت زیادہ سپورٹ کیا گیا، چار پانچ سال ٹیم کے ساتھ رکھا گیا ، کون سندھ کا ہے کون کدھر کا کرکٹ میں یہ تو بلکل نہیں چلتا، بابر اعظم سے جس طرح کی پرفارمننس کی توقع کرتے ہیں تو اس وقت ٹی ٹوئنٹی کرکٹ جس طرف جارہی ہے وہ ممکن نہیں۔
انھوں نے کہا کہ عثمان طارق پر سوشل میڈیا پر جو کمنٹ کر رہے ہیں وہ عام لوگ ہیں ، جو ہوا چل رہی ہے وہ تو انڈیا کی ہر چیز گراتی جارہی ہے ،پاکستان بہتر پوزیشن میں ہے مجھے لگتا ہے 15 فروری کو کچھ مختلف ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں :عمران خان کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کرنے کا فیصلہ












Leave a Reply