بھارتی کرکٹرکے’’ بیٹ‘‘ مارکیٹ میں دستیاب’’ بلوں ‘‘سے طاقتور ہوتے ہیں :سری لنکن راجا پکسا



(24 نیوز)سری لنکن کرکٹر بھانوکا راجاپکسا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کے  بیٹ  دیگر کھلاڑیوں کے ’بلوں‘ سے مختلف ہوتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سری لنکا کے بیٹر بھانوکا راجاپکسا نے بھارتی کرکٹرز کے بلوں سے متعلق ایک متنازع دعویٰ کیا ہے۔

ان کے مطابق بھارتی کھلاڑی ایسے بلے استعمال کر رہے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب بہترین بلوں سے بھی کہیں زیادہ طاقتور ہیں۔

راجاپکسا کا کہنا تھا کہ جب گیند ان بلوں سے ٹکراتی ہے تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بلے پر ربڑ کی کوئی خاص تہہ لگی ہو، جو اضافی پاور پیدا کرتی ہے۔

مزید پڑھیں:بھارتی بورڈ کا اپنے کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار

 انہوں نے مزید کہا کہ یہ بلے عام کھلاڑیوں کے لیے خریدنا ممکن نہیں اور کرکٹ حلقوں میں یہ بات سب جانتے ہیں کہ چند مخصوص کھلاڑیوں کو ہی یہ سہولت حاصل ہے۔

راجاپکسا کے مطابق یہی وجہ ہے کہ بھارتی بلے باز کم محنت میں بڑے شاٹس کھیلنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

 ان کے اس بیان کے بعد کرکٹ شائقین اور ماہرین میں بحث شروع ہو گئی ہے۔

 تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ یا کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *