اٹلی کے کپتان وین میڈسن زخمی سکاٹ لینڈ کیخلاف جاری میچ سے باہر



(24 نیوز)اٹلی کے کپتان وین میڈسن سکاٹ لینڈ کے خلاف جاری میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے دوران کندھے کی انجری کے بعد انہیں فوری طور پر میدان چھوڑنا پڑا۔

ٹیم مینجمنٹ کے مطابق وین میڈسن اب اس میچ میں دوبارہ حصہ نہیں لیں گے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ان کے کندھا ’ڈس لوکیٹ‘ ہوگیا ہے، جس کے باعث انہیں شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:کھلاڑیوں کو گرم رکھنے والا لباس تیار

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ میچ کے بعد ان کا مزید تفصیلی معائنہ کیا جائے گا تاکہ انجری کی نوعیت اور صحت یابی کے دورانیے کا اندازہ لگایا جا سکے۔

 اٹلی کی ٹیم کے لیے یہ ایک بڑا دھچکا سمجھا جا رہا ہے، کیونکہ وین میڈسن نہ صرف تجربہ کار کھلاڑی ہیں بلکہ ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔

ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کو دباؤ کا سامنا ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اٹلی کا یہ کسی بھی آئی سی سی میگا ایونٹ میں پہلا میچ ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *