سکندر رضا کاوورسٹر شائر کاؤنٹی سے معاہدہ



(24 نیوز)زمبابوے کی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سکندر رضا نے رواں برس وٹیلیٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ایونٹ میں شرکت کے لیے برطانوی کاؤنٹی وورسٹرشائر سے معاہدہ کر لیا۔

کاؤنٹی کلب نے  اپنی ویب سائٹ میں جس میں بتایا گیا کہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ کے انتہائی ماہر آل راؤنڈر اس ایونٹ کے لیے ٹیم میں شامل ہونے والے دوسرے اوور سیز کھلاڑی ہیں۔

 ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ سکندر رضا اپنے 19 سالہ پروفیشنل کیریئر میں دنیا بھر کی لیگز کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔

 آف سپننگ آل راؤنڈر آئی پی ایل، سی پی ایل، پی ایس ایل اور ایس اے 20 کے علاوہ دی ہنڈرڈ میں مانچسٹر اوریجنلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

واضح رہے بھارت اور سری لنکا میں جاری ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں زمبابوے نے ان کی قیادت میں گروپ سٹیج پر عالمی نمبر دو آسٹریلیا کو 23 رنز سے شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں:عثمان طارق کا خوف؛ بھارتی بیٹر اس کی بال کھیلنے سے انکار کریں گے تو کیا ہوگا؟ ایکسپرٹ کا جواب آگیا





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *