
(24 نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے میچ میں بھارت کے خلاف صائم ایوب کی بولنگ پر تبصرہ کیا ہے۔
کولمبو میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026 کے بڑے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔
Is the man of the match already Saim Ayub’s ????? #ICCT20WORLDCUP
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) February 15, 2026
بھارت کے خلاف سب سے کامیاب باولر صائم ایوب رہے، شاہد خان آفریدی نے صائم ایوب کی شاندار بولنگ کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے پوچھا کہ کیا اس میچ کا مین آف دی میچ پہلے سے ہی صائم ایوب ہے؟
صائم ایوب نے 4 اوورز میں 25 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :نامور ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ شروع کر دیا












Leave a Reply