گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اب نمبر پلیٹ براہِ راست گاڑی مالک کے قومی شناختی کارڈ سے منسلک ہوگی۔ نئے ترمیمی قانون کے مطابق نمبر پلیٹ کا مالک فرد ہوگا، نہ کہ گاڑی۔
ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ نےحکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد رجسٹریشن کے نظام کو جدید، شفاف اور محفوظ بنانا ہے تاکہ گاڑیوں کی غیر قانونی خرید و فروخت، جعلی نمبر پلیٹس اور جرائم کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔
نئے نظام کے تحت:
نمبر پلیٹ قومی شناختی کارڈ پر رجسٹر ہوگی
گاڑی فروخت ہونے کی صورت میں مالک اپنی نمبر پلیٹ نئی گاڑی پر منتقل کر سکے گا
نئی نمبر سیریز بھی متعارف کرائی گئی ہیں
رجسٹریشن کا ڈیٹا مرکزی نظام سے منسلک ہوگا
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ملک بھر میں گاڑیوں کی ٹریکنگ، جرائم کی تحقیقات اور ٹیکس نظام میں شفافیت بہتر ہوگی۔













Leave a Reply