اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شوہر کی اپیل پر سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری محمد شعبان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے واضح کیا کہ تحفہ دینے کے بعد اسے واپس لینا درست عمل نہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ ’’یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔‘‘
بعد ازاں عدالت نے شوہر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔













Leave a Reply