اس سال 29 روزے ہوں گے یا 30؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی سامنے آگئی


محکمہ موسمیات کے مطابق 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں، عیدالفطر 21 مارچ کو متوقع، حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال 29ویں روزے کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، جس کے باعث رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کا نیا چاند 19 مارچ کو صبح 6 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہوگا۔ تاہم غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر صرف 12 سے 13 گھنٹے ہوگی، جو رویت کے لیے موزوں نہیں سمجھی جاتی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 19 مارچ کی شام (29 رمضان) چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں، لہٰذا عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ چاند کی رویت کے حوالے سے حتمی اعلان کرنے کا اختیار مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے پاس ہے، جو شہادتوں اور شرعی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے باضابطہ اعلان کرے گی۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *