لاہورہائیکورٹ کا سولر نیٹ میٹرنگ کیس کے حوالے سے بڑا فیصلہ


لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف درخواست نمٹا دی، نیپرا کے مؤقف کے بعد درخواست واپس لے لی گئی، پرانے قوانین کے تحت بلنگ جاری رکھنے کی ہدایت۔

لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کے خلاف دائر درخواست کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد حسین چھٹہ نے اظہر حسین کی درخواست پر دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ عدالت نے نیپرا کے بیان کی روشنی میں درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر کیس نمٹا دیا۔

تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے لیگل ایڈوائزر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزار کی استدعا منظور کر لی گئی ہے اور پراسس مکمل ہونے کے بعد درخواست گزار کی داد رسی کی جائے گی۔

عدالت کو بتایا گیا کہ وزارتِ توانائی نے لیسکو سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو پرانے قوانین کے مطابق بلنگ جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔

فیصلے کے مطابق 9 فروری 2026 تک سولر نیٹ میٹرنگ کی منظوری حاصل کرنے والے صارفین کو رعایت دی جائے گی اور انہیں ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

درخواست گزار نے مزید کارروائی نہ کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر اسے نمٹا دیا۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *