پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے حالیہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے۔
اپیل میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹریبونل نے درخواست تکنیکی بنیادوں پر مسترد کی اور حقائق و قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔
درخواست گزار کے مطابق فارم 45 میں تبدیلی شفاف انتخابات کے آئینی تقاضوں کے منافی ہے اور حتمی نتائج مرتب کرتے وقت امیدواروں کو نوٹس جاری کرنا قانونی ذمہ داری تھی، جو پوری نہیں کی گئی۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ نتائج کی تیاری کے دوران کسی قسم کا نوٹس جاری نہ کرنا بنیادی قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر انہیں کامیاب امیدوار قرار دیا جائے۔
اس پیش رفت کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ معاملہ اعلیٰ عدلیہ میں اہم آئینی نکات کو جنم دے سکتا ہے۔













Leave a Reply