بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی، ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ، تحقیقات جاری۔ پنجاب کے ضلع بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او شہزاد رفیق اعوان کے مطابق پنجاب کو خیبرپختونخوا سے ملانے والے دریا کے پل پر قائم پنجاب پولیس کی داجل چیک پوسٹ پر افطار کے وقت اچانک حملہ کیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 پولیس اہلکاروں سمیت ایک شہری زخمی ہوا۔ شہید ہونے والے اہلکاروں کی شناخت فہیم اور شہباز کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر احسان علی کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ پولیس نے حملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔













Leave a Reply