
(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ ٹیم کے کیمپ کو چھوڑ کر اچانک گھر روانہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بیٹر رنکو سنگھ فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کے کیمپ چھوڑ کر گھر روانہ ہوگئے ہیں۔
رنکو کے والد خان چند سنگھ کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں گریٹر نوئیڈا مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
رنکو نے سپر 8 مقابلے کے ایک دن بعد 23 فروری کو چنئی پہنچے تھے، اب وہ منگل کی صبح سویرے چنئی سے والد کے پاس جانے کے لیے روانہ ہوئے جو وینٹی لیٹر پر ہیں۔
رنکو سنگھ کا 26 فروری کو زمبابوے کے خلاف میچ کھیلنے کا امکان نہیں ہے، اسی وجہ سے وہ آج شام پریکٹس کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
رنکو ٹیم کو چھوڑ کر ایسے وقت میں روانہ ہوئے ہیں جب پہلے ہی بھارت کو سپر 8 مرحلے کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔
رنکو کے میچ کے لیے دستیاب نہ ہونے کی صورت میں بھارت اکشر پٹیل کو ٹیم میں شامل کرسکتا ہے۔
سکندر رضا الیون اپنے پہلے سپر 8 میچ میں ویسٹ انڈیز سے ہار گئی تھی اور وہ اپنے اگلے میچ میں اپنے ریکارڈ کو بہتر بنانے کی کوشش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:گندم کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی، کسانوں کیلئے اہم خبر












Leave a Reply