
(24 نیوز)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلی جانے والی تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کراچی سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ روانہ ہوگئی ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے تینوں میچز ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو ہوگا۔
سیریز کے لیے قومی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز کراچی سے بنگلہ دیش روانہ ہوئے ہیں۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز؛فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 1-4سے ہرا دیا












Leave a Reply