ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل، 1 ارب سے زائد شائقین آج بھارت، نیوزی لینؔڈ کا میچ دیکھیں گے



(24 نیوز)احمد آباد کے بھرے ہوئے نریندر مودی سٹیڈیم میں آج ٹی20 ورلڈ کپ کا بڑا معرکہ سجنے جا رہا ہے جہاں دفاعی چیمپئن بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔

 ایک لاکھ سے زائد شائقین سٹیڈیم میں موجود ہوں گے جبکہ کروڑوں شائقین ٹی وی سکرینوں پر یہ مقابلہ دیکھیں گے۔

بھارت کی قیادت سوریا کمار یادو کر رہے ہیں اور میزبان ٹیم کی نظریں تاریخ رقم کرنے پر ہیں۔

 اگر بھارت کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ تیسری بار ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گا اور ساتھ ہی مسلسل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز بھی حاصل کرے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ بھی بھرپور اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

 سیمی فائنل میں فن ایلن کی 33 گیندوں پر ریکارڈ سنچری کی بدولت کیویز نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

 کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم اسی انداز میں کھیلی تو ایک اور بڑی ٹیم کو حیران کر سکتی ہے۔

سوریا کمار یادو کا کہنا ہے کہ بھارت میں فائنل کھیلنے کا دباؤ ضرور ہے، لیکن ٹیم اور سپورٹ سٹاف اس بڑے موقع کے لیے پُرجوش بھی ہیں۔

 اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا بھارت ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کرتا ہے یا نیوزی لینڈ پہلی بار ٹی20 ورلڈ کپ اپنے نام کرکے نئی داستان لکھتا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *