بنگلہ دیش سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے: شاہین شاہ آفریدی


قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا تاکہ ٹیم کو مستقبل کے بڑے مقابلوں کے لیے تیار کیا جا سکے۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے بتایا کہ سیریز کے دوران تین کھلاڑی ڈیبیو کریں گے۔

کپتان کے مطابق ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں میں معاذ صداقت، صاحبزادہ فرحان، شامل حسین شامل ہیں۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ سیریز کے لیے کسی کھلاڑی کو ڈراپ نہیں کیا گیا بلکہ ٹیم میں نئے ٹیلنٹ کو آزمانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میچ میں معاذ صداقت اوپننگ کریں گے جبکہ شامل حسین ون ڈاؤن پوزیشن پر بیٹنگ کریں گے۔

کپتان کے مطابق اسکواڈ میں شامل زیادہ تر کھلاڑی لسٹ اے اور پاکستان شاہینز کے لیے کھیل چکے ہیں اور ان کے پاس اچھا تجربہ موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہتر کھیلتی ہے اور پاکستان ٹیم پچ اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق پلیئنگ الیون کا فیصلہ کرے گی۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *