پہلا ون ڈے؛ بنگلا دیش کیخلاف پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی



(24نیوز)بنگلا دیش نے پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی جب کہ پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے 3 میچز کی سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس مہمان ٹیم کے کپتان مہدی حسن مرزا نے جیت کر پہلے پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

قومی ٹیم کی جانب سے صاحبزادہ فرحان اور معاز صداقت کے پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز جوڑے گئے تاہم صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہوتے ہی بیٹنگ لائن لڑ کھڑا گئی اور 70 کے مجموعی اسکور پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

صاحبزادہ فرحان 27 رنز، معاذ صداقت 18، شامل حسین 4، محمد رضوان 10، سلمان علی آغا 5 رنز اور عبدالصمد صفر پر پولین لوٹ گئے۔

ان کے بعد آنے والے بلے باز بھی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 31 ویں اوور میں صرف 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی، آل راؤنڈر فہیم اشرف 37 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جب کہ شاہین آفریدی 7 اور محمد وسیم صفر پر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، شامل حسین اور عبدالصمد اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے ناہید حسین نے شاندار باؤلنگ کی اور 7 اوورز میں 25 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:روزے 30 ہوںگے جبکہ عیدالفطر 21 مارچ کو ہوگی ، سپاکور کی پیشگوئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *