
(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے دو کرکٹرز کرس گرین اور عثمان خواجہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا حصہ بن گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو سکواڈ کا حصہ بنالیا، انہیں میکس برائنٹ کی جگہ یونائیٹڈ کے سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ میکس برائنٹ انجری کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کرس گرین کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
دوسری جانب سابق آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ راولپنڈیز ٹیم میں شامل ہوگئے ہیں۔
فرنچائز ترجمان کا کہنا ہے کہ عثمان خواجہ انگلش کرکٹر لاوری ایونز کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے بعد ایک اور ملک نے مذاکرات کیلئے میزبانی کی پیش کش کردی












Leave a Reply