انٹرنیشنل کرکٹ کے افق پر نئے ستارے کا طلوع


(ویب ڈیسک) خاتون کرکٹر نے پندرہ سال دو سو تئیس دن کی عمر میں پہلا ٹی ٹوینٹی انترنیشنل میچ کھیلا اور پہلے ہی میچ میں  سینچری سکور کر دی۔ ایک ہی میچ میں کئی ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ 
روانڈا ویمنز کرکٹ ٹیم کی نئی کھلاڑی فینی یوتاگوشی مانندے نے محض 15 سال کی عمر میں اپنے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی ہے ۔ انہوں نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا۔

فینی یوتاگوشی مانندے نے یہ عالمی ریکارڈ نائجیریا میں جاری ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل انویٹیشنل ٹورنامنٹ کے دوران گھانا کے خلاف میچ میں قائم کیا جہاں انہوں نے کئی سابق ریکارڈز توڑ ڈالے۔

 فینی یوتاگوشی مانندے نے ڈیبیو میچ میں 65 گیندوں سے  111 رنز بنائے اور فاتحانہ انداز سے ناٹ آؤٹ واپس آئیں۔

Captionاس میچ میں  فینی یوتاگوشی مانندے  ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سنچری بنانے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان سپر لیگ 11 کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

 انہوں نے یہ سنگ میل صرف 15 سال اور 223 دن کی عمر میں حاصل کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پروسکوویا الاکو کے پاس تھا جنہوں نے 16 سال اور 233 دن کی عمر میں سنچری  کی تھی۔

فینی یوتاگوشی مانندے  کی یہ اننگز ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میںکسی بھی  ڈیبیو  میچ میں سب سے بڑا سکور  بننے کے باعث بھی منفرد  قرار پائی۔

یہ مانندے کا ایک میچ میں دوسرا ورلڈ ریکارڈ تھا کہ ان کا اپنے ڈیبیو میچ مین سکور کسی بھی ڈیبیو میچ میں بنے سکور سے زیادہ نکلا۔   اس سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا  ویمنز ٹیم کی سابق کیپٹن  کیرن رولٹن کے پاس تھا جنہوں نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف  96 رنز بنائے تھے۔ وہ بھی ناٹ آؤٹ واپس گئی تھیں۔

مس مانندے  کی اس امیزنگ بیٹنگ کی بدولت روانڈا نے گھانا کو 122 رنز کے سے شکست دے دی ۔ اس  کم عمر کھلاڑی کی پہلے ہی میچ میں غیر معمولی بیٹنگ کو روانڈا مین ویمن کرکٹ کے منفرد واقعہ کے ساتھ  دنیا بھر مین ویمن کرکٹ کامنفرد واقعہ قرار دیا جا رہا ہے۔  یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پہلے ہی میچ میں ایسی بجلیاں گرانے والی مانندے آگے چل کر کیا گل کھلائے گی۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *