
(ویب ڈیسک ) سابق لیجنڈری فاسٹ باؤلر اور راولپنڈی کے باؤلنگ کوچ کورٹنی والش پاکستان سپر لیگ 11 کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کا آگاز ہونے میں بس چند گھنٹے ہی باقی ہیں ایسے میں دنیا بھر کے نامور کھلاڑی اور لیجنڈ سٹارز پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
پی ایس ایل کی ٹیم راولپنڈیز کے بولنگ کوچ کورٹنی والش لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں ان کا استقبال محمد رضوان اور سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اربوں روپے کی ڈیل ،IPL کی بڑی ٹیم فروخت ہو گئی
دوسری جانب بنگلا دیش کے رشاد حسین بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
پی ایس ایل 11 میں راولپنڈیز اپنی مہم کا آغاز 28 مارچ سے کرے گی جہاں اس کا افتتاحی میچ پشاور زلمی سے ہوگا۔
The man.
The myth.
The legend. ????Courtney Walsh has arrived and joined The Pindiz.#MadeOfPindi #WeThePindiz #HBLPSL11 pic.twitter.com/QBTK0e5fcM
— RawalPINDIZ (@thepindiz) March 25, 2026
واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ خطے کی صورتحال کے باعث پی ایس ایل کے تمام میچز صرف دو شہروں کراچی اور لاہور تک محدود کردیئے گئے ہیں اور ایونٹ کے دوران شائقین کو سٹیڈیم آنے کی اجازت نہیں ہے۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز کل سے قذافی سٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے ہوگا۔












Leave a Reply