پی ایس ایل 11:کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز کو 9 وکٹوں سےہرا دیا



(24 نیوز )پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 89 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ ہینڈرکس نے 87 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ جہانداد نے حاصل کی،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز اسکور کیے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا۔

کوئٹہ کی جانب سے رائلی روسو نے 40 گیندوں پر 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، سعود شکیل نے 57 رنز بنائے جبکہ چندیمل 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

مزید برآں، رائلی روسو نے پی ایس ایل میں 2604 اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 2000 رنز مکمل کر لیے،کراچی کنگز کی جانب سے رضوان اللہ، حسن علی اور عباس آفریدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل11: فائنل میچ کے ٹکٹ کب ،کہاں سے اور کیسے ملیں گے؟





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *