مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں، امید ہے ایران مذاکرات میں شرکت کریگا، پاکستانی عہدیدار


برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے سینئر پاکستانی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جانب سے اسلام آباد مذاکرات سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں۔ رائٹرز کے مطابق پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ انہیں امید ہے ایران امریکاکے ساتھ مذاکرات میں شرکت کرے گا۔ رائٹرز کے مطابق ایک سینئر پاکستانی سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں۔

عہدیدار کے مطابق صورتحال کے پیش نظر کوشش کی جا رہی ہے کہ ایران کل یا ایک دو روز میں شروع ہونے والے مذاکرات میں شامل ہو جائے۔

رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت تہران اور واشنگٹن دونوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔

ادھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وفد آج اسلام آباد آنے کیلئے منصوبہ بندی کر رہا ہے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آئے تو ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بھی ایرانی وفد میں شامل ہوسکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *