معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد



(24 نیوز)دُنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے عید کے موقع پر دُنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے، سوشل میڈیا پر اپنے پیغام کے ساتھ رونالڈو نے تصویر بھی شیئر کی ہے، جس میں اُنہوں نے عید کی مناسبت سے لباس بھی پہن رکھا ہے۔

اپنے پیغام میں رونالڈو کا کہنا تھا کہ سب کو عید مبارک، اُمید ہے کہ آپ اپنی فیملی اور اپنے پیاروں کے ساتھ یہ دن اچھے طریقے سے منارہے ہوں گے، آپ سب کو عید کی خوشیاں بہت مبارک ہوں۔

دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں دُ نیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہالی ووڈ  ایکشن سٹار چک نورس 86 برس کی عمر میں چل بسے





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *