
(24نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ ڈیون کانوے نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے اس سیزن کے لئے پرجوش ہوں۔پہلی مرتبہ پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔ میچوں کے دوران کراوڈ کو مس کریں گے لیکن اس کا پلئیرز کی کارکردگی پر اثر نہیں پڑ سکتا۔
ڈیون کانوے نے آج میڈیا کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا، ہمارا گروپ بہت اچھا ہے تیاری بہت اچھی جا رہی ہے۔یہ مشکل ہے کہ کسی لیگ کا دوسری لیگ کے ساتھ مقابلہ کرنا۔ میرا یہاں پہلا تجربہ ہے امید ہے اچھا رہے گا۔
کانوے نے کہا، دو وینیوز پر میچز ہو رہے ہیں جو کہ تھوڑا مختلف ہے۔ لیگ کے لیے اچھا ہے کہ فاسٹ بولر آگے آ رہے ہیں۔ ٹاپ آرڈر پر ایسے باولرز کا سامنا کرنا اچھا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا، ہماری کوشش ہو گی کہ گروپ کی شکل میں ہم اچھا کھیلیں اور چیمپئین بننے کے لیے آگے بڑھیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سرفراز بگٹی نے برشور میونسپل کمیٹی کا نوٹیفیکیشن کر دیا، ہسپتال کو ڈی ایچ کیو بنا دیا، جلسہ میں بڑےاعلانات












Leave a Reply