
(24 نیوز )وہیب کلب چوبرجی نے74 پوائنٹس کے ساتھچوتھی حافظ سلمان بٹ نیشنل یوتھ مسلم ہیلتھ کلب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ جیت لی، پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے پی آر او سہیل جاوید بٹ کے مطابق پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 15 کلبوں کے82 ویٹ لفٹرز نے ایونٹ میں حصہ لیا۔
وہیب کلب چوبرجی نے74 پوائنٹس کے ساتھ جونیئر کی ٹرافی جیتی، اے آر ٹی کلب 56 پوائنٹس کے ساتھ رنرزاپ رہا،وھیب کلب نے 4 گولڈ ایک سلور جیتا ۔مسلم ہیلتھ کلب شاد باغ نے74 پوائنٹس کے ساتھ وننگ اور چوہدری محمد امین کلب گوجرانولہ نے 65 پوائنٹس کے ساتھ رنرز اپ ٹرافی جیتی ۔
مسلم ہیلتھ نے2 گولڈ، 4 براونز میڈل جیتے،چودھری امین کلب 3 گولڈ، ایک سلور میڈل کے ساتھ رنر زاپ رہا،گولڈ میڈلسٹوں میں لاھور کے محمد شہیر بٹ، سیدازہیر احمد ،عبدالہادی، محمد سمیر خان، حسنین غلام خان ، علی،عبدالرافع،فیضان سفیان آف پنجاب کالج شامل ہیں جبکہ گوجرانوالہ کےمحمد احمد، عبد الرحمن ،معصب سیٹھی ،محمد ارحم، مجتبیٰ عمیر، دیگر میں محمد علی حسین اور سعود ضیاء آف فیصل آباد شامل ہیں ۔
پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر جبران بن سلمان ،میڈم نزہت جبیں ،آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ ،علیم ڈار ،محمد اسلام ناطق ،راشد ندیم بٹ،سہیل جاوید بٹ ،شکیل میر ،ادیب اکرم نے میڈلز ،ٹرافیاں ،سرٹیفکیٹس تقسیم کیے ۔
جبران بن سلمان نے اس موقع پر پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے پی آر او سہیل جاوید بٹ کو 40 سالوں سے ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی رضاکارانہ خدمات انجام دینے پر خصوصی شیلڈ پیش کی ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا تیار کردہ جنگ بندی کا منصوبہ امریکا اور ایران کو موصول ہوگیا












Leave a Reply