پاکستان آج سفارتی کامیابی سے ہمکنار ہے اور نتیجہ خیز صورتحال پیداکرنےکی کوشش کر رہا ہے: رضوان سعید


امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ دنیا سمجھتی ہے پاکستان ایک معاہدہ کرا سکتا ہے اور معاہدے پر عمل درآمد میں بھی کلیدی کردار ادا کرپائےگا۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ یہ صرف ہماری سفارتی حیثیت نہیں جو سامنے آرہی ہے ، اس میں دفاعی صلاحیت کا بھی کردار ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا ہمارا کسی ملک کے داخلی معاملات سےکوئی غرض نہیں، پاکستان نتیجہ خیز صورتحال پیدا کر نےکی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا پاکستان مشرق وسطیٰ میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہےگا۔

سفیر رضوان سعید نے کہا پاکستان، امریکا، چین، روس، ایران ، خلیجی ممالک، ترکیے، مصر اور یورپی یونین کا اعتماد لے کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستانی سفیر بولے پاک امریکا تعلقات 8 دہائیوں سے تاریخی حقیقت ہیں، ان میں اتار چڑھاؤ آئےہیں، سخت یا خطرناک موڑ بھی آئے ہیں۔

تعلقات کا مضبوطی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہےکہ ہم نے ہر اس مشکل پر قابو پایا جس سے دوطرفہ تعلقات دوچار ہوئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *