پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت آب دیدہ ہو گئے



( ویب ڈیسک )پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے معاذ صداقت آب دیدہ ہو گئے۔

معاذ صداقت والدہ کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ان کے آنسو نکل آئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے معاذ صداقت نے کہا کہ مشکل حالات میں والدہ نے کہا تھا کہ ہمارے اچھے دن آئیں گے، آج میرا اچھا دن آگیا، فیملی میں سب نے سپورٹ کیا۔

معاذ صداقت نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے فون کر کے مجھے ٹیم میں شامل کرنے کا بتایا تھا۔

 پاکستان ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے شامل حیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ٹیم میں نام آیا تو ایک خواب سا لگا، پورا ایک دن لگ گیا اس بات کو تسلیم کرنے میں کہ میرا نام ٹیم میں شامل ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:نئی ٹی 20رینکنگ،نمبرون بالراوربیٹرکون؟جانیے

شامل حسین کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی جس سے اعتماد ملا اور کھیل میں نکھار آیا۔

پاکستان ون ڈے ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عبدالصمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انجری کے بعد مشکل وقت گزارا۔

عبدالصمد نے کہا کہ اُمید تھی کہ ون ڈے اسکواڈ میں جگہ مل جائے گی، ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہر نمبر پر کھیلنے کو تیار ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو کر رہے ہیں، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، عبدالصمد اور شامل حسین ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *