
(روزینہ علی)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلیکٹرزاورکوچ مقرر کر دیئے۔
فلائنگ ہارس سمیع اللہ خان کو چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔نعیم اختر، کاشف جواد، محمد خالد، عاطف بشیر اور ناصر علی سلیکٹرز ہوں گے۔
منظور الحسن پاکستان سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ایاز محمود جونئیر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ مقررکر دیئے گئے جبکہ قمر ابراہیم انڈر 18ٹیم کے چیف کوچ ہوں گے۔
تمام تقرریاں پی ایچ پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہیں۔پی ایچ ایف نے تمام تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی، کتنے پاکستانی سوار تھے؟ افسوسناک خبر آ گئی












Leave a Reply