(24 نیوز )پی ایس ایل الیون کے گیارہویں ایڈیشن کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سے چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیزن الیون میں 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے حصول کے جنگ لڑیں گی ۔

انھوں نے بتایا کہ پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی کا نام انفینٹی رکھا گیا ہے، پی ایس ایل سیزن الیون کی ٹرافی ایمریٹس کٹ اسٹون کا استعمال کیا گیا ہے ،سیزن الیون میں 8 ٹیموں کی وجہ سے ایمریٹس اسٹون استعمال کیا گیا ہے ۔
ایمریٹس اسٹون کے بھی 8 کارنر ہوتے ہیں ، ٹرافی پر چاند ستارے کا مطلب کامیابی کی معراج ہے ، ٹرافی کے لئے پہلی بار گولڈ، سلور اور اسٹون کا ایک ساتھ استعمال کیا گیا ہے ، 18 ماسٹرز نے دو ہزار گھنٹوں تک مسلسل کام کرکے میڈ ان پاکستان ٹرافی تیار کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :مشکوک شناختی کارڈز رکھنے والوں کےخلاف گھیرا مزید تنگ،تصدیقی بورڈقائم












Leave a Reply