
(حافظ شہباز علی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ایڈیشن میں شامل ٹیموں کے کپتان اچھی کرکٹ کھیلنے اور ٹرافی اٹھانے کےلیے پُرعزم ہیں۔
لاہور میں دیگر کپتانوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل 11 کی تیاری اچھی ہے، اچھا مقابلہ کریں گے۔
شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ 10 سال پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے، مستقبل میں بھی اچھی کرکٹ ہوگی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شائقین کو مس کریں گے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے تاکہ شائقین ٹی وی پر انجوائے کر سکیں،ہم نے باؤلنگ کے حوالے سے اپنا پلان بنایا ہے اور بہتر پرفارم کریں گے۔
کپتان حیدر آباد کنگز مین لیبوشانے کہا کہ حیدر آباد کنگز مین کا حصہ بننے پر خوشی ہے ، ہمارے پاس بیلنس ٹیم ہے بہتر پرفارم کریں گے ۔
ملتان سلطانز کے کپتان ایسٹن ٹرنر نے کہا کہ پی ایس ایل بہترین لیگ ہے یہاں آکر خوشی ہے،انھوں نے کہا کہ اس لیگ میں بہت سے باصلاحیت کھلاڑی شریک ہیں ان کے ساتھ کھیلنے کو بے تاب ہوں ۔
کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں ہماری ٹیم نے اچھا پرفارم کیا، اس سال کچھ نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ۔
اس موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پی ایس ایل مزید کامیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : خلیجی ممالک کی ضروریات کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے: شہباز شریف












Leave a Reply