
(ویب ڈیسک)ارجنٹینا میں ہونے والی کار ریس کے دوران ایک افسوسناک حادثے میں ایک تماشائی ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔
انٹرنیشنل آٹوموبائل فیڈریشن (ایف آئی اے) کے مطابق یہ واقعہ ’ریلی سوڈامیریکانو مینا کلیورو‘ کے دوسرے مرحلے کے دوران پیش آیا۔
Spectator KILLED during CAR CRASH at Rally event in Argentina — lapatilla
SPIRALLING car took life of 25-yo man who doctors couldn’t save. 2 more people were injured
In a statement ‘International Automobile Federation’ expressed condolences to family and friends of the deceased pic.twitter.com/7IeDOoFG8l
— RT (@RT_com) April 20, 2026
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی ایک کنارے سے ٹکرا کر قابو سے باہر ہوئی اور الٹتے ہوئے تماشائیوں کے حصے میں جا پہنچی۔
حیرت انگیز طور پر ڈرائیور ڈیڈیئر آریاس اور ان کے شریک ڈرائیور ہیکٹر نونیز اس حادثے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی سنگین چوٹ نہیں آئی۔
فیڈریشن نے اپنے بیان میں اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ منتظمین اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کا خاتمہ کب؟نوبیل انعام یافتہ سائنسدان کی تشویشناک پیشگوئی
یہ حادثہ ایک اور افسوسناک واقعے کے صرف ایک دن بعد پیش آیا، جس میں جوہا میٹینن ’اے ڈی اے سی 24ایچ نربرگرنگ‘ کے کوالیفائرز کے دوران جان کی بازی ہار گئے تھے۔











Leave a Reply