
(24نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 11 کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دے دیا۔
قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
معین علی نے 29 گیندوں پر 48 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، کپتان ڈیوڈ وارنر 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سعد بیگ 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سلمان علی آغا 22 رنز بناسکے، وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان 14 اور خوشدل شاہ 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد دانیال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، الزاری جوزف نے دو وکٹیں حاصل کیں، عثمان طارق اور ابرار احمد ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سعود شکیل نے ٹاس جیت کر ڈیوڈ وارنر الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔












Leave a Reply