پاکستان ویمنز فٹ بال  ٹیم  کوٹ ڈی آئیووائر میں فیفا سیریز کھیلےگی



(24 نیوز)  پاکستان ویمنز فٹ بال  ٹیم 9 سے 16 اپریل تک کوٹ ڈی آئیووائر میں ہونے والی فیفا سیریز میں شرکت کرے گی ۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستان کی  ویمنز فٹبال  ٹیم کسی فیفا ایونٹ میں حصہ لے گی۔  

پاکستان اپنی مہم کا آغاز 9 اپریل کو ترک اینڈ کیکوس آئی لینڈز کے ساتھ میچ  کرے گا۔ پاکستان ویمنز کا  12 اپریل کو موریطانیہ سے مقابلہ ہوگا۔

ویمنز فٹبال ٹیم اپنا آخری میچ 16 اپریل کو میزبان کوٹ ڈی آئیووائر کے ساتھ کھیلے گی۔

قومی ویمن فٹبال ٹیم  پرسوں پیر کو کوٹ ڈی آئیووائر کے لیے روانہ ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیئے: 48 گھنٹے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

 ٹیم میں گول کیپرز،زیانا جیوراج، نشا اشرف، اَرزُو ہزارہ  شامل کے ساتھ  ڈیفینڈرز میں اسرا خان، انایا احمد، انمول حرہ، کائیلا صدیقی، کریسا جیوراج، عالیہ صادق، ماریہ خان، نزالیا صدیقی اور  مڈفیلڈرز میں سوہا ہیرانی، رامین فرید، لیلیٰ بنارس، ثناء مہدی، زمینہ ملک  شامل  ہییں جب کہ  فارورڈز میں مریم محمود، اقصیٰ مشتاق، ایمن الطاف، نادیہ خان، مریم زہری، عزوا چودھری شامل ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *