لاہور میں ویٹ لفٹنگ کے انٹرکلب مقابلے پہلے روز وہب کلب آگے



(24نیوز)   چوتھی حافظ سلمان بٹ ایچ ایس بی نیشنل یوتھ اینڈ جونیئر انٹر کلب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 کے افتتاحی دن کے مقابلوں میں لاہور کا وہیب کلب اب تک  گولڈ  اور بروانز میڈل کے ساتھ لیڈ کر رہا ہے 
 پنجاب ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن نے چوتھی ایچ ایس بی نیشنل یوتھ اینڈ جونیئر انٹر کلب ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2026 کا انعقاد آج وہیب کلب، پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈز، اولڈ کیمپس، لاہور میں کیا۔

  13 کلبوں سے  52 ویٹ لفٹرز نے شرکت کی۔ ادیب اکرم سابق ساؤتھ ایشین چیمپئن ویٹ لفٹر نے دو روزہ چیمپئن شپ کا افتتاح کیا ۔

 نزہت جبین چیئر پرسن پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن عبدالستار راہی، آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ،  علیم ڈار ،عامر علی، کاشف برکت، محمد ظہور، عاصم اکبر اور دیگر نے جیتنے والوں میں میڈلز، اسناد تقسیم کیں۔

 محمود شہید کلب فیصل آباد کے 56 کلوگرام یوتھ کیٹیگری میں محمد علی حسین نے کل 183 کلوگرام کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا۔

جبکہ سبحان اللہ کلب کے سبحان علی نے سلور اور وہیب کلب کے حیدر نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

 60 کلو گرام جونیئر کیٹیگری میں میزبان وہیب کے محمد سمیر نے مجموعی طور پر 213 کلو گرام کے ساتھ گولڈ جیتا۔

اے آر ٹی کلب کے لال علی نے چاندی کا تمغہ جیتا ۔

 اے آر ٹی کلب کے محمد اقبال نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

65 کلو گرام جونیئر کیٹیگری میں مصعب سیٹھی ولی کلب گوجرانوالہ نے گولڈ، سبحان کلب کے علی حسین نے سلور، عمران حسین نے چاندی کا تمغہ جیتا۔

 فیصل آباد کے فیضان سبحان نے گولڈ حاصل کیا۔

 ہجویری کلب کے سکندر نے چاندی، مسلم ہیلتھ کلب کے عبدالرحیم نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

 پنجاب کالج نے 60 کلوگرام یوتھ کیٹیگری میں عبدالرافع نے گولڈ، محمد حیدر علی نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ رات گئے مقابلے جاری ہیں ۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *