قذافی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹڈ اور پنڈیز کا میچ پنڈیز کو7 وکٹوں سے شکست


(24نیوز)  پی ایس ایل سیزن گیارہ کے بارھویں میچ میں جیت کر اسلام آباد یونائٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آ گئے۔ تیسرا میچ بھی ہار کر نئی ٹیم پنڈیز بدستور ساتوین پوزیشن پر ہے۔ آج قذافی سٹیڈیم میں ہوئے میچ مین اسلام آباد یونائٹڈ نے  15 ویں اوور میں ہی پنڈیز کو 7وکٹوں سے ہرا دیا۔ 

پنڈیز نے پہلے کھیل کر 156 رنز بنائے تھے۔ 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ا 157رنز کا ہدف  15ویں اوور میں حاصل کر لیا۔۔

اسلام آباد یونائٹڈ کی بیٹنگ

جس وکٹ پر پنڈیز کو کھیلنے میں از حد دشواری ہوئی اس ہی وکٹ پر اسلام آباد یونائٹڈ نے پاور پلے کے 6 اورز میں  68 رنز سہولت کے ساتھ بنا لئے اور ان کی کوئی وکٹ بھی نہیں گری۔  آئی یو کے بیٹرز نے اس میچ کو  بہت آسانی کے ساتھ جیتا۔ اس دوران  تین وکٹیں گرین لیکن پنڈیز کی بیٹنگ کی طرح باؤلنگ بھی کلک نہ کر پائی۔

 سمیر منہاس نے 36 گیندوں پر 70 رنز ، چیپمین نے 24 ،حیدر علی نے 26 اور  محمد فائق نے 19 رنز  بنائے۔ 

پنڈیز کی باؤلنگ

پنڈیز کی جانب سے محمد عامر،جلات خان اور رشاد حسین نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

پنڈیز کی بیٹنگ

بارش زدہ ماحول میں آج قذافی کی وکت کا رویہ خاصا پراسرار ہے۔  پنڈیز کے بیٹر باؤنڈریز کھیلنے میں دشواری محسوس کرتے رہے۔   لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پنڈیز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے میچ میں پنڈیز کی ٹیم1 7 اوورز میں صرف  121  رنز بنا پائی تھی  اور ان کی 6 وکٹیں گری تھیں۔ آخری تین اوورز میں 36 رنز کا اضافہ کر کے انہوں نے مجموعے کو مقابلہ کرنے کے لائق بنا ہی لیا۔

اوپنر یاسر خان دوسرے اوور میں  2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ کیپٹن محمد رضوان جو اوپنر آئے تھے، وہ چوتھے اوور میں  2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد آنے والے  کامران غلام اور ڈیرل مچل نے طویل پارٹنر شپ کی لیکن رنز بنانے کی رفتار بہت کم رہی۔  دونوں کی رفاقت میں  51 رنز بنے۔

پاور پلے کے چھ اوورز میں  پنڈیز بمشکل 30 رنز بنا سکے تھے۔

کامران غلام نے  39 گیندوں سے ففٹی کی۔ اس دوران انہوں نے  2  چھکے اور  6 چوکے تو مارے لیکن بہت زیادہ ڈوٹ بالز کھیلیں۔ 

ڈیرل مچل بھی آج تیز رفتار کے ساتھ سکور نہ کر سکے۔ مچل نے  15 گیندوں سے 19 رنز بنائے۔ آج وہ صرف  2 چوکے مارنے میں کامیاب ہوئے۔

مچل 10 ویں اوور میں آؤٹ ہوئے اور کامران غلام 12 ویں اوور میں اپنے پچاس رنز پورے ہوتے ہی ویلین واپس چلے گئے۔  اس وقت مجموعہ  78 تھا۔

سیم بلنگز  15 ویں اوور میں  7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عبداللہ فضل  17 ویں اوور میں   23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے  2 چھکے مارے۔

17 اوور ختم ہوئے تو  ڈیان فوریسٹر نے 11  رنز بنائے اور رشاد حسین نے  1 رن بنا  رکھا تھا۔ 20 اوورز ختم ہوئے تو ، ڈیان فورسٹر نے 44رنز  بنائے تھے اور  رشاد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے تھے۔

ٹاس شاداب خان نے جیتا

لاہور میں بارش رکنے کے بعد قذافی سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ الیون کے اہم میچ کا ٹاس ہو گیا۔ آج اسلام آباد یونائٹڈ اور نئی ٹیم پنڈیز کا میچ ہو رہا ہے۔ 

بارش رکنے کے بعد قذافی سٹیڈیم کی وکٹ پر پڑے کور ہٹائے گئے اور دونوں ٹیموں کے کیپٹن ٹاس کے لئے آئے۔

اسلام  آباد یونائٹڈ کے کیپٹن شاداب نے ٹاس جیت لیا۔

شاداب نے جڑواں شہر کی نئی ٹیم پنڈیز کے کیپٹن کو پہلے بیٹنگ کرنے کی آفر کی ۔

آج میچ کا ٹاس تقریباً 50 منٹ تاخیر سے ہوا  کیونکہ شام سے ہی بارش ہو رہی تھی۔ منتظمین کو میچ کے اوریجنل فارمیت مین کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔

اگر میچ کے دوراب بارش دوبارہ ہوئی تو تاخیر سے شروع ہوئے میچ کا دورانیہ مختصر کرنا بھی پڑ سکتا ہے۔ 

آئی یو کی باؤلنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے رچرڈ گریسن ،سلمان ارشاد اور فہیم  اشرف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں بارش؛ پنڈیز اور اسلام آباد یونائٹڈ آج پہلی مرتبہ آمنے سامنے آنے کو بے تاب

 پنڈیز اور آئی یو کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

دونوں ٹیموں نے تین تین میچ کھیل لئے ہیں۔ 

پنڈیز اپنے دونوں میچ ہار کر 7 ویں پوزیشن پر بیتھے ہیں اور آئی یو ایک میچ ہار کر ایک میچ بارش کے سبب ڈرا ہو جانے کی وجہ سے ایک پوائنٹ بنا چکے ہیں اور پوائنتس ٹیبل پر  5 ویں پوزیشن پر ہیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *