پی ایس ایل الیون میں ملتان سلطانز اور گلیڈئیٹرز کا میچ؛ گلیڈئیٹرز کے 9 اووروں میں 70 رنز



(24نیوز) قذافی سٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے میچ میں گلیڈئیٹرز  کے دونوں اوپنر  تین اووروں مین واپس چلے گئے۔ گلیڈئیٹرز کا سب سے مہنگا بیٹر خواجہ نافع نہیں چل سکا۔ نافع 7 گیندوں سے  12 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے اور شامل حسین  4 گیندوں سے  2 رنز بنا کر  کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاور پلے کے 6  اوورز میں گلیڈئیٹرز نے 47 رنز بنائے۔ 9 اوور زکے اختتام پر سکور 70 رنز ہو گیا۔

گلیڈئیٹرز کی بیٹنگ

خواجہ نافع نے اعتماد کے ساتھ آغاز کیا،  پہلے اوور میں سلطانز کے بدیسی کیپٹن  ایشٹن ٹرنر کو دو ڈوٹ بالز کھیلنے کے بعد ایک سنگل لے کر پانچویں بال پر چھکا مارا، دوسرے اوور میں نواز کو پہلی بال پر چھکا مارا لیکن دوسری بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

دوسرے اوپنر شامل حسین ٹرنر کی بال پر اونچا شاٹ کھیل کر نواز کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔

چوتھے اوور میں حسن نواز نے محمد نواز کو 2 چوکے مارے۔

پانچویں اوور میں کیپٹن سعود شکیل نے  پیٹر سڈیل کو ایک چوکا اور ایک چھکا مارا۔

چھٹے اوور میںسعود شکیل نے محمد اسمٰعیل کو  دو چوکے مارے۔

 پاور پلے کے 6  اوورز میں گلیڈئیٹرز نے 47 رنز بنائے۔ 

 پاور پلے کے بعد 

ساتویں اوور میں حسن نواز نے  فیصل اکرم کو ایک چوکا مارا اور پانچ سنگل رنز بنے۔

آٹھویں اوور میں  تین ڈوٹ بالز کے ساتھ تین سنگلز بنیں۔

9 ویں اوور میں  سعود نے نواز کو دو چوکے مارے اور حسن نواز کے ساتھ شکیل کی پارٹنر شپ کے 50 رنز مکمل ہوئے۔

 میچ کا ٹاس 

پاکستان سپر لیگ گیارہ کا یہ تیرھواں میچ  ہے جو آج قذافی سٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین  ہو رہا ہے۔

آج میچ کا ٹاس ملتان سلطانز نے جیتا ہے۔

 ملتان سلطانز کے کیپٹن ایشٹن ٹرنر نے  ٹاس جیت کر  گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ  آفر کر دی۔

سلطانز کی پلئینگ الیون

ملتان سلطانز میں ایشٹن ٹرنر (کپتان)، سٹیو سمتھ ، صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود، جوش فلپے ،محمد نواز ، عرفات منہاس ، پیٹر سڈل، محمد وسیم جونیئر محمد اسماعیل اور فیصل اکرم شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی پلئینگ الیون

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل (کپتان), شامل حسین، خواجہ نافع ، رائیلی روسو ،حسن نواز ، بیون جیکبس، احمد دانیال ،ٹام کرن، الزاری جوزف ، ابراراحمد اور عثمان طارق  آج کھیلیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *