پاکستان کرکٹ بورڈمیں نئی تقرریوں کا فیصلہ اشتہار جاری



(حافظ شہباز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعبہ میڈیکل کوجدید اور وسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شعبہ میڈیکل میں نئی تقرریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا گیاہے جس کے تحت سینئر اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ اور اسپیشلسٹ فزیو تھراپسٹ کی تقرریاں ہوں گی۔
سینئر مینجر کوآرڈینیشن اسپورٹس اینڈ ایکسرسائز میڈیسن اور جونیئر اسپورٹس ڈاکٹرز کی بھی تقرری ہو گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواہش مند امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں،خواہش مند امیدوار 24 اپریل تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل کرکٹ میں پرفیکشن کا آسمان چھولیا؛ میچ میں9 وکٹیں گرانے کا ناقابل تصور ریکارڈ بن گیا
پی سی بی شعبہ میڈیکل کی ذمہ داری ڈاکٹر جاوید مغل کو پہلے ہی سونپ چکا ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *