سٹار کرکٹر نے غیر ملکی شہریت  لینے  کی پیشکش ٹھکرا دی



(ویب ڈیسک )افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ سپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے بھارت اور آسٹریلیا کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر میں نے صاف انکار کر دیا۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راشد خان نے بتایا ہے کہ 2023ء کے ایک واقعے میں ایک اہم شخصیت نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں افغانستان چھوڑ کر بھارت میں قیام اختیار کر لوں اور وہیں کرکٹ کھیلوں لیکن میں نے جواب دیا کہ میں اپنے ملک افغانستان کی نمائندگی جاری رکھوں گا۔

 یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ؟بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اُنہوں نے بتایا کہ اس طرح کی پیشکشیں مجھے پہلے بھی مل چکی ہیں مگر میرا مؤقف واضح ہے کہ اگر میں افغانستان کے لیے نہیں کھیلوں گا تو کسی اور ملک کے لیے بھی نہیں کھیلوں گا۔

راشد خان نے اپنے فیصلے کو وطن سے وفاداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ میری پہلی ترجیح ہمیشہ افغانستان ہے۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *