لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کے میچ میں ٹاس جیت کر شاہین آفریدی کا بڑا فیصلہ


(24نیوز) ایچ بی ایل پی ایس ایل  سیزن الیون کے میچ میں آج لاہور قلندرز اور راولپنڈیز آمنے سامنے ہیں۔ میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کیپٹن شاہین آفریدی نے جیت لیا ہے۔

شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر خود بیٹنگ کرنے کی آپشن چن لی ہے۔

شاہین آفریدی نے کل کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے ساتھ میچ میں بھی ٹاس جیت لیا تھا اور میچ ہار گئے تھے کیونکہ انہوں نے پہلے بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی لیکن ان کے اوپنر فلاپ ہو گئے تھے اور بعد میں آنے والے بیتر بھی کچھ کر دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے تھے۔ قلندرز کی کل کی ہار نے گلیڈئیٹرز کو ٹاپ فور میں پہنچا دیا تھا۔

پوائنٹس ٹیبل کر لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کی پوزیشن

راولپنڈیز پی ایس ایل سیزن الیون میں کھیلنے والی نئی ٹیم ہے جو اب تک اپنے سارے میچ ہاری ہے۔ آج پنڈیز ساتواں میچ ہارے تو وہ  پی ایس ایل ہی ہسٹری کا ایک منفرد ریکارڈ بھی بنا لیں گے۔

پنڈیز پوائنتس ٹیبل پر چھ میچ ہار کر 8 ویں پوزیشن پر ہیں۔ اور لاہور قلندرز 4 میچ ہار کر پنڈیز سے ایک درجہ اوپر 7 وین پوزیشن پر ہیں۔ آج کا میچ کوئی بھی جیتے، ہارے، پوائنٹس ٹیبل جوں کا توں رہے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *