
(ویب ڈیسک)اٹک کے علاقے بسال میں کرکٹ میچ کھیلتے ہوئے نوجوان دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پنڈی گھیب کے گاؤں کسراں کا نوجوان کرکٹر امان اللّٰہ کرکٹ کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان کرکٹر ریلوے گراؤنڈ بسال میں کرکٹ میچ کھیل رہا تھا کہ دوران بیٹنگ اس کو دل کا دورہ پڑا اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کے مطابق مقامی افراد نے اسے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدر آباد:ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق












Leave a Reply