غیر ملکی وفود کی آمد راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ



(24 نیوز)راولپنڈی میں غیرملکی وفود کی آمد کے پیش نظر سکیوٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،  شہر بھر میں غیرمعمولی پابندیاں عائد کرتے ہوئے بازاروں، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور دیگر عوامی مقامات کو تاحکمِ ثانی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام بازار، شاپنگ مالز، ہوٹلز، کاروباری مراکز اور پارکس آج رات 12 بجے سے تاحکمِ ثانی بند رہیں گے۔

خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ فیصلے غیرملکی وفود کی آمد و رفت کے باعث کیے گئے ہیں اور شہر میں سکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے بھی اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 پیر مہر علی شاہ ایریڈ ایگریکلچر یونیورسٹی سمیت تمام بوائز اور گرلز ہاسٹلز بند کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کیلئے نئی آٹو پالیسی بنانے کا فیصلہ 

 طلبہ کو فوری طور پر گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل سٹی پولیس آفیسر خالد حمدانی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ شہر میں تقریباً دس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔

پولیس حکام کے مطابق شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

دوسری طرف شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *