پی ایس ایل کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت اچانک معطل


پاکستان سپر لیگ کے آج ہونے والے کوالیفائر کے ای ٹکٹ کی فروخت معطلی کا شکار ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر بیک وقت رش کی وجہ سے ای ٹکٹ کا عمل عارضی طور پر معطل ہے۔

انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ای ٹکٹ کی فروخت کا عمل جلد بحال کردیا جائے گا جبکہ میچ کیلئے فزیکل ٹکٹ کی فروخت صبح دس بجے سے شروع ہوجائے گی۔

پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ کوریئر کمپنی کے گلشن اور گلستاں جوہر کے دفاتر سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چائنا گراؤنڈ پارکنگ میں بھی عارضی کاؤنٹر پر بارہ بجے سے فزیکل ٹکٹ لئے جاسکتے ہیں۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *