
(24 نیوز)پاکستان کے 11 سالہ سعد جہانگیر منج نے شطرنج میں تاریخ رقم کر دی ہے۔
سعد جہانگیر منج شطرنج میں ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (اے آئی ایم) ٹائٹل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
11 سالہ کھلاڑی کی اس کامیابی کو حکام اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔
بورڈ نے سعد جہانگیر منج کی کامیابی کی خبر کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے اسے پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر لمحہ اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے متاثر کن کامیابی قرار دیا ہے۔
پنجاب کے وزیرِ کھیل فیصل ایوب کھوکھر نے سعد کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ شطرنج اور دیگر تمام کھیلوں کو فروغ دینے کی کوششیں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں:6 گیندوں پر 6وکٹیں! ایسا اوور جس نے میچ کو لمحوں میں ختم کر دیا












Leave a Reply