
(24 نیوز)سابق آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے پاکستان سپر لیگ کے تجربے کوخوشگوار قرار دے دیا ہے۔
ٹم پین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
ملتان سلطانز پہلے ایلیمنیٹر میں حیدر آباد کنگز مین سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
ٹم پین نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ پی ایس ایل میں یادگار سفر بدقسمتی سے اختتام کو پہنچ گیا، شاندار لوگوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔
ٹم نے کہا کہ پی ایس ایل میں تجربے سے مکمل لطف اندوز ہوا ہوں ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پہلے ایلیمینیٹر میں حیدر آباد کنگز مین نے ملتان سلطانز کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
مزید پڑھیں:11 سالہ پاکستانی سعد جہانگیر نے شطرنج میں تاریخ رقم کر دی












Leave a Reply