فیفاان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی



(24 نیوز)عالمی فٹبال تنظیم ”فیفا“ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی قومی ٹیم 2026 کے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی اور اپنے تمام گروپ میچز امریکہ میں کھیلے گی۔

 یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہونے والی فیفا ورلڈ کانگریس کے دوران واضح کیا کہ ایران نہ صرف ٹورنامنٹ میں شامل ہوگا بلکہ اپنے میچز امریکہ میں ہی کھیلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کسی قسم کی غلط فہمی کی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں:جوش vs جنون؛ پی ایس ایل الیون کے الیمینیٹر 2 میں حیدرآباد کنگزمین اور آئی یو میں سے کون جیتےگا؟

 یہ فیصلہ ایک ایسے پس منظر میں سامنے آیا ہے جب رواں سال ایک مشترکہ امریکی اور اسرائیلی کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللی علی خامنہ ای کی ہلاکت نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا۔

 اس واقعے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ ایران کے میچز کسی اور ملک منتقل کیے جا سکتے ہیں، تاہم فیفا نے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

ایران اپنی مہم کا آغاز 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس کے سوفائی اسٹیڈیم میں کرے گا۔

 اس کے بعد 21 جون کو اسی میدان میں بیلجیئم کے خلاف مقابلہ ہوگا۔ گروپ مرحلے کا آخری میچ 26 جون کو سیئٹل کے لومین فیلڈ میں مصر کے خلاف کھیلا جائے گا۔





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *