وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کا باضابطہ اجرا کرتے ہوئے قرض کے لیے اہل افراد کے درمیان بینک چیک تقسیم کر دیئے۔ اپنا گھر اسکیم کا اطلاق صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہو گا ، گھر کی خریداری کیلئے 1 کروڑ روپے 20 سال کی مدت کیلئے فراہم کیے جا سکیں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنا گھر اسکیم کا اطلاق صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہو گا ، گھر کی خریداری کیلئے 1 کروڑ روپے 20 سال کی مدت کیلئے فراہم کیے جا سکیں گے۔
25 لاکھ ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کیا جا سکے گا ، پہلے 10 سال میں 5 فیصد فکسڈ مارک اپ اور اگلے دس برس میں نارمل مارک اپ ہو گا۔
25 لاکھ روپے قرض لینے والے افراد کو ماہانہ 16 ہزار 499 روپے ،50 لاکھ والوں کو 32 ہزار 997 روپے، 75 لاکھ روپے والوں کو 49 ہزار 497 اور ایک کروڑ قرض لینے والوں ماہانہ 65 ہزار 996 روپے قسط ادا کرنا ہو گی۔
قرض حاصل کرنے کیلئے شناختی کارڈ ہولڈرز اور پہلے سے مقروض نہ ہونا شرط ہے ،قرض کی رقم سے دس مرلہ پلاٹ کی خریداری یا دس مرلہ بنا ہوا گھر خریدا جا سکے گا ، 90 فیصد فنانسنگ حکومتی اسکیم کے تحت اور دس فیصد انفرادی طور پر کرنا ہو گی ، اسلامک و کمرشل بینک، مائیکروفنانس بینک، ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی سے قرض مل سکے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ریاست یا کسی بھی حکومت کیلئے عام آدمی کوچھت کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے، اپنا گھر اپنا اسکیم کا حجم 3.2 کھرب روپے ہو گا، اپنا گھر اسکیم کے تحت پہلا ہدف 50 ہزار گھروں کیلئے قرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج چیک لینے والوں میں گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے لوگ بھی شامل ہیں ،اپنا گھر اسکیم کامیاب بنانے کیلئے بے حد محنت کی گئی ،یہ منصوبہ کسی خاص کیلئے نہیں ، ماہانہ بنیادوں پر اپنا گھر اسکیم کا خود جائزہ لوں گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے سے معیشت کا پہیہ چلتا ہے،قرض کی فراہمی پر بینکوں کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جو بینک اسکیم میں لیڈ لیں گے وہ ہمارے سروں کے تاج ہوں گے، ان بینکوں کو 14 اگست کو ایوارڈ دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسکیم سے انڈسٹری اور کامرس چلے گی اور ملک میں خوشحالی کے دروازے کھلیں گے ، بجٹ میں بڑی چیزیں لے کر آئیں گے۔













Leave a Reply