اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے


اسلام آباد، اٹک، حسن ابدال، کامرہ، کھاریاں، حضرو اور گردونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیااوروہ کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ۔

زلزلہ 20 دسمبر 2025 کو صبح 9 بج کر 37 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا اور محکمہ زلزلہ پیماکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ زلزلہ پیماکے مطابق زلزلے کا مرکز تربیلا سے 50 کلو میٹر جنوب مغرب تھا، زلزلہ 15کلومیٹر زیر زمین آیا ۔


install suchtv android app on google app store

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *