عالمی چیمپئن محمد آصف نے پانچویں بار نیشنل سنوکر چیمپئن شپ جیت لی



(24 نیوز)تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن شپ محمد آصف نے پانچویں بار نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں 2 سنچری بریک لگانے کے باوجود رانا عرفان کامیابی حاصل نہ کرسکے۔

نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس میں 50ویں نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کا فائنل 3 مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف اور رانا عرفان کے درمیان کھیلا گیا۔

11 فریم پر مشتمل فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، پنجاب کے رانا عرفان نے دوسرے فریم میں 112 کا بریک کھیلا اور ساتویں فریم میں 141 کا بریک کھیلا، جو چیمپئن شپ کا سب سے بڑا بریک تھا، اس کے باوجود وہ محمد آصف کو شکست سے دوچار نہ کرسکے۔

محمد اصف نے چیمپئن شپ میں 8 سنچری بریک کھیلے اور پانچویں بار نیشنل چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا، چیمپئن شپ کے اختتام پر نیشنل بینک کے صدر رحمت حسنی اور پی بی ایس اے کے صدر عبدالقادر میمن اور عالمگیر شیخ نے16 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں:تمام ریکارڈٹوٹ گئے،سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ سے اوپر چلی گئی





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *